IBM رازداری کا بیان

یہ رازداری کا بیان15 جنوری 2026 سے مؤثر ہے

ہم سے رابطہ کریں
    menu icon

    تعارف

    IBM میں ہم آپ کی رازداری کی قدر کرتے ہیں اور آپ کی ذاتی معلومات کے تحفظ، اور ذمہ داری کے ساتھ ان کی پروسیسنگ کے لیے پُرعزم ہیں۔

    رازداری کے اس بیان میں بتایا گیا ہے کہ IBM اپنے کلائنٹس، کاروباری شراکت داران، ترسیل کار اور دیگر تنظیموں کے اندر صارفین اور دیگر افراد کے بارے میں ذاتی معلومات کس طریقے سے جمع کرتا ہے، استعمال کرتا ہے، اور ان کا اشتراک کرتا ہے، جن کے ساتھ IBM کا کاروباری تعلق ہے یا جن کے ساتھ وہ کاروباری تعلق کو زیر غور لاتا ہے۔ یہ IBM کارپوریشن اور IBM کے ذیلی اداروں پر لاگو ہوتا ہے، ماسوائے یہ کہ جہاں کوئی ذیلی ادارہ IBM کے حوالے کے بغیر اپنا بیان پیش کرے۔

    جہاں ہم کاروباری فراہم کار کے طور پر کاروباری کلائنٹ کو مصنوعات، خدمات یا ایپلیکیشنز فراہم کرتے ہیں، وہاں کلائنٹ ان مصنوعات، خدمات یا ایپلیکیشنز کا استعمال کرتے ہوئے ذاتی ڈیٹا کی جمع کاری اور استعمال کے لیے ذمہ دار ہے۔ یہ جمع کاری اور استعمال کلائنٹ کی رازداری کی پالیسی کے تحت احاطہ کردہ ہے، ماسوائے اسکے کہ دوسری صورت کی وضاحت کردی گئی ہو ہو۔ کلائنٹ کے ساتھ ہماری رضامندی سے ہمیں معاہدے کی شرائط و ضوابط کی وجوہات کے لیے ان مصنوعات، خدمات یا ایپلیکیشنز کے تصدیق شدہ صارفین سے متعلق معلومات کی درخواست کرنے اور اکٹھی کرنے کی اجازت حاصل ہو سکتی ہے۔ اس صورت میں، رازداری کے یہ بیان، یا رازداری کا ضمنی نوٹس لاگو ہوتا ہے۔

    ہم رازداری کے ضمنی نوٹس کا استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا کی رازداری کی اضافی معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔


    ذاتی معلومات جو ہم اکٹھی اور استعمال کرتے ہیں

    یہ سیکشن معلومات کی ان مختلف اقسام کی وضاحت کرتا ہے جو ہم اکٹھی کرتے ہیں اور ہم ان کو کس طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔

    اس میں درج ذیل سے متعلق معلومات شامل ہیں آپ کا اکاؤنٹ، IBM کی ویب سائٹس، IBM ایپلیکیشنز، کلاؤڈ اور آن لائن خدمات، مارکیٹنگ، معاہدہ جاتی تعلقات، سپورٹ سروسز، آپ اور IBM کا تحفظ، IBM مقامات، بھرتی کا طریقہ کار اور سابقہ ملازمین، اپنی کاروباری کارروائیاں انجام دینا، کوکیز اور مماثل ٹیکنالوجیز، اور اطفال۔

    جو معلومات ہم اکٹھی اور استعمال کرتے ہیں، ان میں پروفائل کی معلومات، ویب پیجز پر تعاملات، مارکیٹنگ کی ترجیحات، بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں کی تحقیق کرنے کے لیے معلومات، معاونتی مقاصد کے لیے ہمارے ساتھ آپ کی بات چیت کی ریکارڈنگز یا ٹرانسکرپٹس، اپنے کاروباری طریقہ ہائے عمل کو بہتر بنانے کے لیے معلومات، اور بہت کچھ شامل ہیں۔


    آپ کا اکاؤنٹ

    آپ IBMid تخلیق کرکے IBM میں ایک اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ IBM کو IBMid سے آپ کا نام، ای میل ایڈریس، ڈاک ایڈریس اور متعلقہ معلومات حاصل ہوتی ہیں جو کہ ممکنہ طور پر آپ مہیا کرتے ہیں۔ ہمیں مخصوص خدمات، جیسا کہ IBM کی ایپلیکیشنز، کلاؤڈ اور آن لائن خدمات کے استعمال کے لیے IBMid درکار ہو سکتی ہے۔


    ہم کاروباری رابطے کی معلومات سے بھی آپ کی تفصیلات محفوظ کر سکتے ہیں جو کہ آپ ہمیں فراہم کرتے ہیں، یا جو ہم آپ کی تنظیم، اپنے کاروباری شراکت داران یا اپنے سپلائرز سے اکٹھی کرتے ہیں۔

    جب آپ ہماری ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرتے ہیں، کوئی درخواست یا آرڈر کرتے ہیں، پروڈکٹ یا خدمت استعمال کرتے ہیں، تو ایک IBMid آپ کی منفرد انداز میں شناخت کرتی ہے۔ اگر آپ ایک IBMid کے ساتھ ہماری ویب سائٹ پر لاگ ان ہوتے ہیں تو ہم اکٹھی کی جانے والی معلومات کو آپ کے اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک کر سکتے ہیں۔ ایک IBMid کا استعمال آپ کو IBM کی ایپلیکیشنز، کلاؤڈ اور آن لائن خدمات تک رسائی حاصل کرنے، نیز اپنے معاہدے اور بلنگ کی ہسٹری کا نظم کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ آپ کی IBMid میں موجود ای میل ایڈریس کو آپ کے ساتھ ان خدمات کے حوالے سے رابطہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جن کو آپ نے سبسکرائب کیا ہے۔


    کاروباری رابطے کی معلومات عام طور پر وہ معلومات ہوتی ہیں جو آپ بزنس کارڈ پر دیکھتے ہیں، جیسا کہ نام اور کاروباری رابطے کی تفصیلات۔ ہم یہ معلومات کاروباری معاملات کے بارے میں آپ سے رابطہ کرنے یا بات چیت کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اگر ہمیں فریق ثالث، مثلاً IBM کے کاروباری شراکت دار یا سپلائرکی جانب سے کاروباری رابطے کی معلومات حاصل ہوتی ہیں، تو ہم تصدیق کریں گے کہ معلومات کا مناسب طریقے سے اشتراک کیا گیا تھا۔


    ہم آپ کے کاروباری رابطے کی معلومات کاروبار سے متعلقہ دیگر معلومات کے ساتھ بھی ملا سکتے ہیں، جیسا کہ آپ کی پیشہ ورانہ تعلیم، مہارتیں، کام کا تجربہ، یا دیگر عوامی طور پر دستیاب معلومات، جیسا کہ کاروبار سے متعلق بلاگز، اشاعتیں، ملازمتی عہدے اور سرٹیفکیشنز۔ یہ معلومات IBM کے کاروبار کے کسی بھی جزو میں ہمارے آپ کے ساتھ تعاملات قائم کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں، مثال کے طور پر سیلز کے عمل میں، آپ کے ساتھ تعلق برقرار رکھنے کے لیے اور بعد ازاں معاہدہ جاتی تعلقات کے لیے۔


    اگر آپ کا اکاؤنٹ ایسی ڈومین پر مشتمل ای میل ایڈریس کا استعمال کرکے بنایا گیا ہے جو اس تنظم کے زیر ملکیت ہے جس میں آپ بھرتی ہیں، جس کے ساتھ معاہدہ یافتہ ہیں، یا جس کے لیے رضاکارانہ کام کرتے ہیں، تو آپ کی تنظیم:


    • آپ کے اکاؤنٹ کے اسٹیٹس کے بارے میں تفتیش کر سکتی ہے،
    • (آپ کی ذاتی معلومات سمیت) آپ کے اکاؤنٹ کی ترتیبات کی درخواست کر سکتی ہے، اور،
    • اور اپنے اختیار سے، اس کو ایک انٹرپرائز ID میں منتقل کر سکتی ہے۔

    اگر آپ کا اکاؤنٹ ایک انٹرپرائز ID کے طور پر تخلیق کیا گیا تھا، یا اس میں منتقل کیا گیا تھا، تو آپ کی تنظیم آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات کو منظم کرتی ہے۔ نیز یہ آپ کی ID کے لیے مجاز ایجنسی ہے، یعنی تنظیم کی لاگ ان سروس کے ذریعے آپ کی رسائی کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔


    اگر آپ کی IBMid کسی انٹرپرائز فیڈریشن پارٹنر (شناختی فراہم کار) کی وساطت سے تخلیق کی گئی تھی، تو بنیادی ذاتی معلومات شناختی فراہم کار کی جانب سے جمع کی جاتی ہیں اور IBM کے ساتھ ان کا اشتراک کیا جاتا ہے۔


    IBM ویب سائٹس

    ہماری ویب سائٹس ہمارے تعارف، ہماری مصنوعات اور خدمات کے ساتھ آپ سے مواصلت کرنے کے طریقے پیش کرتی ہے۔ ایسی معلومات جو ہم ویب سائٹس پر اکٹھی کرتے ہیں، ان کا استعمال آپ کو ویب سائٹ تک رسائی دینے، ویب سائٹ کو چلانے، آپ کے تجربے کو بہتر بنانے اور آپ کو معلومات فراہم کرنے کے طریقہ کار کو ذاتی بنانے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ اگر آپ کسی اکاؤنٹ کے ساتھ لاگ ان کیے بغیر ہماری ویب سائٹس پر جاتے ہیں، تو ہم پھر بھی معلومات اکٹھی کر سکتے ہیں جو کہ آپ کے ویب سائٹ پر جانے سے منسلک ہوتی ہیں۔


    ان ٹیکنالوجیز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے جو ہم ویب سائٹ کی معلومات اکٹھی کرنے اور آپ کی ترجیحات ترتیب دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں، ان کے لیے کوکیز اور مماثل ٹیکنالوجیز ملاحظہ کریں۔

    ہم آپ کے ہماری ویب سائٹ استعمال کرنے کے بارے میں معلومات اکٹھی کرتے ہیں، جیسا کہ:


    • ویب پیجز جو آپ دیکھتے ہیں،
    • پیجز پر آپ کا گزارا ہوا وقت،
    • ویب سائٹ کا URL جو آپ کو ہمارے پیجز کی جانب ریفر کیا،
    • آپ کے IP ایڈریس سے حاصل کی گئی آپ کی جغرافیائی معلومات،
    • اور کوئی بھی ہائپر لنکس جو آپ منتخب کرتے ہیں۔

    ہم ان معلومات کا استعمال آپ کے ہماری ویب سائٹس کے ساتھ تجربے کو بہتر اور ذاتی بنانے، آپ کے لیے دلچسپی کا حامل مواد پیش کرنے، مارکیٹنگ کا ادراک حاصل کرنے اور ہماری ویب سائٹس، آن لائن خدمات اور متعلقہ ٹیکنالوجیز کو بہتر بنانے کے لیے کرتے ہیں۔


    نیز ہم وہ معلومات بھی اکٹھی کرتے ہیں جو آپ کا براؤزز یا ڈیوائس خودکار طور پر ارسال کرتا ہے، جیسا کہ:


    • آپ کے براؤزر کی قسم اور IP ایڈریس،
    • آپریٹنگ سسٹم، ڈیوائس کی قسم اور ورژن کی معلومات،
    • زبان کی ترتیبات،
    • کریش لاگز،
    • IBMid معلومات (اگر سائن ان کیا ہے)،
    • اور پاس ورڈز۔

    ہم ان معلومات کا استعمال آپ کو ہمارے ویب پیجز تک رسائی دینے، آپ کی ڈیوائس اور براؤزر پر ویب پیج کو بہتر بنانے، آپ کی ترتیبات اور زبان سے مطابقت اختیار کرنے اور مواد کو آپ کے ملک کے لیے متعلقہ بنانے یا کسی قانونی تقاضوں سے مطابقت اختیار کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ نیز ہم ان معلومات کا استعمال سسٹم اور نیٹ ورک سیکیورٹی کے تقاضوں کی تعمیل اور معاونت فراہم کرنے کے لیے بھی کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، سپورٹ سروسز اور آپ اور IBM کا تحفظ ملاحظہ کریں۔


    ہم ایسے پلیٹ فارمز اور فورمز بھی فراہم کرتے ہیں جو کہ رجسٹر شدہ ممبران کے مابین آن لائن اشتراک، معاونت اور تعاون کو فعال بناتے ہیں۔ کوئی بھی معلومات جو کہ آپ ان پلیٹ فارمز میں جمع کرواتے ہیں، انٹرنیٹ پر موجود دیگر افراد کو دستیاب کروائی جا سکتی ہیں، یا ہماری جانب سے ہٹائی جا سکتی ہیں، جیسا کہ پلیٹ فارم کی رازداری کے نوٹس یا شرائط میں احاطہ کیا گیا ہے۔ ہم کسی ایسے مواد کے لیے ذمہ دار نہیں ہیں جو کہ آپ ہماری مصنوعات یا خدمات کے استعمال کے ذریعے دستیاب بناتے ہیں۔


    ہم اپنی ویب سائٹس کے استعمال پر رپورٹس تیار کرتے ہیں تاکہ مقبول عنوانات اور عام مارکیٹ کے علم سے متعلق سمجھ بوجھ حاصل کی جائے۔ یہ رپورٹس فریق ثالث کو ان تفصیلات کے ساتھ فراہم کی جا سکتی ہیں کہ صارفین فریق ثالث کی ان مصنوعات یا خدمات کے ساتھ کیسے تعامل یا دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں جو ان کو ہماری ویب سائٹس پر فراہم کی گئی تھیں۔


    ہم فریق ثالث کی ویب سائٹس یا ایپلیکیشنز پر فراہم کردہ مواد یا رازداری کے طریقہ کاروں کے لیے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتے۔


    IBM ایپلیکیشنز، کلاؤڈ اور آن لائن خدمات

    ہمارے کلاؤڈ اور آن لائن خدمات میں "بطور خدمت" اور ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشنز، موبائل ایپلیکیشنز (یا ایپس)، اور IBM لرننگ سروسز شامل ہیں۔ ہم ان خدمات کے استعمال، مثلاً جو پیجز آپ دیکھتے ہیں یا اُس پیج پر آپ کے تعاملات کے بارے میں معلومات اکٹھی کرتے ہیں، تاکہ اپنی خدمات کو بہتر بنا سکیں اور ترتیب دے سکیں اور تکنیکی سمیت مارکیٹ کی سمجھ بوجھ تخلیق کر سکیں۔ ہمیں اپنے کلاؤڈ اور آن لائن خدمات کے استعمال کے لیے ایک IBMid درکار ہو سکتا ہے (اپنا اکاؤنٹ دیکھیں)۔

    جو معلومات ہم اپنے کلاؤڈ اور آن لائن خدمات سے اکٹھی کرتے ہیں، ان میں درج ذیل چیزیں شامل ہو سکتی ہیں:


    • پیجز جو آپ دیکھتے ہیں،
    • خدمت کے اندر ترتیبات،
    • آپ کے براؤزر کی قسم اور IP ایڈریس،
    • آپریٹنگ سسٹم، ڈیوائس کی قسم اور ورژن کی معلومات،
    • کریش لاگز،
    • IBMid معلومات (اگر سائن ان کیا ہے)،
    • اور پاس ورڈز۔

    یہ معلومات آپ کو رسائی فراہم کرنے، خدمت چلانے، معاونت دینے، آپ کے خدمت استعمال کرنے کے تجربے کو ذاتی اور بہتر بنانے، دیگر سروسز اور ٹیکنالوجیز تیار کرنے اور تکنیکی سمیت مارکیٹ کی سمجھ بوجھ تخلیق کرنے لے لیے اکٹھی کی جاتی ہیں۔ ان ٹیکنالوجیز کے بارے میں مزید معلومات، جو ہم ان معلومات کو جمع کرنے اور آپ کی ترجیحات ترتیب دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں، کے لیے کوکیز اور مماثل ٹیکنالوجیز ملاحظہ کریں ۔


    عوامی کلاؤڈ فراہم کار کے طور پر، IBM معاہدے کے تحت پروسیس کیے گئے ذاتی معلومات کو رضامندی کا اظہار کیے بغیر مارکیٹنگ اور تشہیری مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرتا۔


    موبائل ایپلیکیشن کی رازداری کے نوٹسز سے ایپ کی جانب سے اکٹھی کردہ معلومات کے بارے میں تفصیلات فراہم کی جا سکتی ہیں، مثلاً جغرافیائی مقام کی معلومات یا ڈیوائس کی منفرد صارفی ID۔ منفرد صارفی IDs سرورز سے منسلک ہونے اور تمام تر ایپس میں ڈیوائس کے استعمال سے منسلک ہونے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ ایپ کے فنکشنز پر منحصر، آپ ترتیبات کے مینو کا استعمال کرتے ہوئے یا اپنی صارفی پروفائل میں اپنی رازداری کی ترتیبات کو سیٹ کر سکتے ہیں۔


    IBM لرننگ تعلیمی خدمات پیش کرتا ہے اور کورس کی تکمیل کے بارے میں معلومات اکٹھی کرتا ہے تاکہ ضرورت کے مطابق اسناد، سرٹیفکیٹس، یا مزید معلومات فراہم کرنے کے قابل ہو سکے۔


    ہم فریق ثالث کی ویب سائٹس یا ایپلیکیشنز پر فراہم کردہ مواد یا رازداری کے طریقہ کاروں کے لیے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتے۔


    مارکیٹنگ

    آپ کی ترجیحات سے مشروط، ہم اکٹھی کردہ معلومات کا استعمال کرتے ہیں تاکہ آپ کے ساتھ متعلقہ مصنوعات، خدمات اور پیشکشوں کے بارے میں تبادلۂ خیال کر سکیں۔ ہم ان معلومات کا استعمال اپنے مواد اور تشہیر کے ساتھ آپ کے آن لائن تجربے کو شخصی بنانے اور اندرونی مارکیٹنگ اور کاروباری سمجھ بوجھ تشکیل دینے کے لیے بھی کرتے ہیں۔ آپ ایک عدم انتخاب کی درخواستجمع کروا سکتے ہیں، یا مارکیٹنگ کی ہر ای میل کے آخر میں ان سبسکرائب کو منتخب کرسکتے ہیں۔ ہماری ویب سائٹس پر آپ کے بارے میں ہماری جانب سے آن لائن جمع کی جانے والی معلومات سے متعلق اپنی ترجیحات کا جائزہ لینے یا انہیں سیٹ کرنے کے لیے، ویب سائٹ کے فوٹر میں کوکیی کی ترجیحات کو منتخب کریں۔

    ہم وہ معلومات استعمال کرتے ہیں جو ہم مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے اکٹھی کرتے ہیں۔ اس میں درج ذیل معلومات شامل ہو سکتی ہیں:


    • آپ کے IBM کے ساتھ تعاملات کے ذریعے براہ راست جمع کردہ معلومات، جیسا کہ ایونٹس میں شرکت یا آن لائن رجسٹریشن فارمز جمع کروانا،
    • فریق ثالث ڈیٹا فراہم کاران کی جانب سے حاصل کردہ معلومات، جو کہ ان کنٹرولز کے تابع ہے جو تصدیق کرتے ہیں کہ فریق ثالث نے معلومات قانونی طور پر حاصل کی ہیں اور ہمارے مارکیٹنگ مواصلات میں استعمال کے لیے IBM کو معلومات فراہم کرنے کا حق رکھتا ہے،
    • ہماری ویب سائٹس پر یا آپ کے IBM کی ای میلز اور اُس مواد کے ساتھ تعاملات کے ذریعے اکٹھی کردہ معلومات، اس میں فریق ثالث سائٹس پر موجود مواد شامل ہے۔ ان معلومات کو جمع کرنے کے لیے جو ٹیکنالوجیز ہم استعمال کرتے ہیں، ان کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، کوکیز اور مماثل ٹیکنالوجیز دیکھیں۔

    آپ کی ترجیحات کے تابع، ہم ان معلومات کو IBM کی مصنوعات، خدمات اور پیشکشوں کی آپ کو فروخت کرنے کی غرض سے استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم:


    • آپ سے ای میل، ٹیلی فون یا ڈاک کا استعمال کرتے ہوئے رابطہ کر سکتے ہیں
    • IBM کی مصنوعات اور خدمات کے حوالے سے آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے، جیسا کہ اپنی ویب سائٹس پر مزید متعلقہ مواد یا رجسٹریشن کے پہلے سے پُر کیے گئے فارمز کا اشتراک کرنے کے لیے کر سکتے ہیں۔
    • فریق ثالث کی ویب سائٹس پر با ہدف IBM اشتہارات ان معلومات کی بنیاد پر فراہم کر سکتے ہیں جو ہم یا مجاز فریق ثالث IBM ویب سائٹس کے ساتھ آپ کے تعاملات، ہمارے مواد، ای میلز، یا منتخب جیوگرافیز، آپ کے ہیش کردہ ای میل ایڈریس کے ساتھ منسلک سرگرمی کے بارے میں جمع کرتے ہیں۔

    اپنی ترجیحات سیٹ کرنے یا اپ ڈیٹ کرنے کے لیے آپ ایک عدم انتخاب کی درخواستجمع کروا سکتے ہیں، یا مارکیٹنگ کی ہر ای میل میں ان سبسکرائب کو منتخب کرسکتے ہیں۔


    ذاتی یا ہدف کردہ تشہیر کے لیے اپنی ہیش کردہ ای میل کے استعمال سے دستبردار ہونے کے لیے، آپ ان اختیارات میں سے کسی کا بھی استعمال کرتے ہوئے ای میل رضامندی سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔


    اپنی ویب سائٹس پر آن لائن آپ کے بارے میں جو معلومات ہم اکٹھی کرتے ہیں، ان کے لیے اپنی ترجیحات کا جائزہ لینے یا انہیں ترتیب دینے کے لیے، ویب سائٹ فوٹر میں کوکی ترجیحات منتخب کریں۔


    ہم ان معلومات کا استعمال مارکیٹنگ اور کاروباری سمجھ بوجھ تشکیل دینے کے لیے بھی کرتے ہیں، جو ہماری کاروباری کارروائیوں کے لیے ضروری ہے۔ مثال کے طور پر، ہم:


    • آپ کی دلچسپیوں اور ممکنہ کاروباری ضروریات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے جو معلومات ہم اکٹھی کرتے ہیں ان کو یکجا کر سکتے ہیں،
    • اپنی مارکیٹنگ مہمات اور ایونٹس کی اثر پذیری کا تعین کرنے، نیز باخبر کاروباری فیصلوں اور سرمایہ کاریوں میں پیش رفت کرنے کے لیے مجموعی ڈیٹا کا استعمال کر سکتے ہیں،
    • مطلوبہ مارکیٹنگ صارفین میں اضافے اور نمونہ بندی کے مقاصد کے لیے IBM کی ویب سائٹ کے وزیٹرز کے بارے میں جمع کردہ معلومات کو یکجا کر سکتے ہیں۔

    معاہدہ جاتی تعلقات

    معاہدہ جاتی تعلق اس وقت تشکیل پاتا ہے جب آپ ہماری جانب سے ٹرائل، یا پروڈکٹ یا خدمت آرڈر کرتے ہیں۔ اگرچہ ہم بنیادی طور پر اپنی مصنوعات اور خدمات کاروباری اداروں کو فراہم کرتے ہیں، تاہم افراد کلائنٹ کے طور پر ہمارے ساتھ براہ راست معاہدہ بھی کر سکتے ہیں۔ ہم کوئی بھی ایسی معلومات جمع کر سکتے ہیں جو کہ جو معاہدہ جاتی اتفاق کی تیاری، اندراج، اور تکمیل کے لیے معقول حد تک ضروری ہیں۔

    معاہدہ جاتی تعلق کے تحت جمع کی جانے والی معلومات میں درخواست دہندہ کی کاروباری رابطے کی معلومات، IBMid، اور آرڈر کی تفصیلات شامل ہو سکتی ہیں۔ ایسی معلومات جو ترسیل اور ادائیگی، خدمات کے نفاذ، یا پروڈکٹ یا خدمت تک رسائی دینے کے لیے درکار ہوں، وہ بھی اکٹھی کی جا سکتی ہیں۔


    مصنوعات یا خدمات کی نوعیت پر منحصر، یہ معلومات مختلف مقاصد، مثلاً معاہدے کے انتظام اور تعمیل، مدد کی فراہمی، اپنی مصنوعات اور خدمات کی بہتری یا فروغ، کسٹمر کے اطمینان کے سروے کے سلسلے میں آپ سے رابطہ کرنے اور تکنیکی اور مارکیٹ سمجھ بوجھ پیدا کرنے کے لیے جمع کی جا سکتی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، IBM ایپلیکیشنز کلاؤڈ اور آن لائن خدمات ملاحظہ کریں۔


    معاہدہ جاتی تعلق میں جمع کی گئی معلومات کو مارکیٹنگ اور تشہیری مقاصد کے لیے پروسیسنگ سے قبل رضامندی حاصل کیے بغیر استعمال نہیں کیا جاتا۔


    سپورٹ سروسز

    جب آپ سپورٹ کی درخواست کرنے کے لیے ہم سے رابطہ کرتے ہیں تو، ہم آپ کے رابطے کی معلومات، مسئلے کی تفصیل اور ممکنہ حل اکٹھا کرتے ہیں۔ ہم ان معلومات کا ریکارڈ رکھتے ہیں جو سوال کو حل کرنے میں مدد، انتظامی مقاصد، آپ کے ساتھ ہمارے تعلقات کو فروغ دینے، عملے کی تربیت اور معیار کو یقینی بنانے کے مقاصد کے لئے فراہم کی جاتی ہیں۔

    جب آپ LiveChat کے ذریعے مدد کی درخواست کرنے کے لئے ہم سے رابطہ کرتے ہیں تو، ہم آپ کے رابطے کی معلومات، مسئلے کی تفصیل اور ممکنہ حل اکٹھا کرتے ہیں۔ اس میں آپ کی ہمارے ساتھ بات چیت کی ریکارڈنگ یا ٹرانسکرپٹ شامل ہو سکتی ہے۔ ہم آپ کی سپورٹ کی درخواست سے متعلق مصنوعات یا خدمات کے بارے میں آپ کو آگاہ کرنے کے لیے ان معلومات کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس میں مصنوعات کے بارے میں اپ ڈیٹس یا مرمتیں شامل ہو سکتی ہیں، اور ہم آپ یا آپ کی تنظیم کے ساتھ دیگر تعاملات کے ذریعے جمع کی گئی معلومات کو پروڈکٹ سپورٹ کے سلسلے میں مزید قیمتی تجاویز فراہم کرنے کے لیے یکجا کر سکتے ہیں، جیسے کہ مسئلے سے متعلق کوئی بھی دستیاب تربیت۔


    جب ہم سپورٹی کیس کو ہینڈل کر رہے ہوتے ہیں، تو اس وقت جو معلومات آپ فراہم کرتے ہیں یا آپ کے سسٹم میں موجود معلومات تک ہم اتفاقا رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ان معلومات میں آپ، آپ کی تنظیم کے ملازمین، کسٹمرز، یا دیگر متعلقہ فریقین کے بارے میں معلومات شامل ہو سکتی ہیں۔ آپ کی تنظیم اور IBM کے درمیان قابل اطلاق استعمال کی شرائط اور دیگر معاہدوں کے ذریعے ان معلومات کے انتظام اور پروسیسنگ سے متعلق شرائط کا احاطہ کیا جاتا ہے، جیسا کہ تشخیصی ڈیٹا کے تبادلے کے لیے استعمال کی شرائط۔


    آپ اور IBM کا تحفظ

    ہم آپ کو اور IBM کو IT سیکیورٹی خطرات سے بچانے اور معلومات کو غیر مجاز رسائی، انکشاف، تبدیلی یا تلف ہونے سے محفوظ رکھنے کے لیے معلومات کو جمع کر سکتے ہیں اور ان کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس میں لاگ ان کی معلومات جیسی ہمارے IT تک رسائی کے مجاز سسٹمز کی جانب سے معلومات شامل ہیں۔

    ہم آپ کی معلومات کو محفوظ رکھنے کے لیے جو سیکیورٹی حل استعمال کرتے ہیں، تو ہمارے انفراسٹرکچر، اور ہمارے نیٹ ورکس IP ایڈریسز اور لاگ فائلز جیسی معلومات اکٹھی کر سکتے ہیں۔ یہ سیکیورٹی پروگراموں کی فعالیت اور افادیت کے لئے ضروری ہے کہ کسی بھی ممکنہ سیکیورٹی حادثات کی تفتیش کو فعال کیا جائے اور سیکیورٹی خطرات کے حوالے سے سمجھ بوجھ پیدا کی جائے۔


    ہم خصوصی ٹولنگ اور دیگر تکنیکی ذرائع کا استعمال کر سکتے ہیں تاکہ غیر مجاز رسائی، وائرسز اور بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں کی نشاندہی کرنے کے لئے IT سسٹمز اور نیٹ ورکس تک رسائی کے مقامات سے اور ان میں معلومات جمع کی جا سکیں۔ جب غیر مجاز رسائی، خرابی یا بدنیتی کی سرگرمیوں کا شبہ ہوتا ہے، اور بدنیتی پر مبنی کوڈ یا مواد کو ہٹانا یا الگ کرنا ہو تو ہماری جانب سے اکٹھی کی گئی معلومات کو تحقیقات انجام دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔


    IBM مقامات

    جب آپ IBM مقام کا دورہ کرتے ہیں، تو ہم آپ کا نام یا کاروباری رابطے کی معلومات (اپنا اکاؤنٹ دیکھیں)، اور کچھ صورتوں میں حکومت کی جانب سے اجرا کردہ ID سے معلومات اکٹھی کرتے ہیں۔ یہ معلومات رسائی کے نظم اور ہمارے مقامات اور ملازمین کی سیکیورٹی اور تحفظ کو قائم رکھنے کے لیے اکٹھی کی جاتی ہیں۔

    ہمارے مقامات پر اکٹھی کردہ معلومات رسائی کے بیجز جاری کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ ہم وزیٹرز کی شناخت کی، جہاں قانونی طور پر قابل اجازت ہو اور، سائٹ پر کام کرنے والے ترسیل کار عملے کے لیے تصدیق کر سکتے ہیں، شناختی مقاصد کے لیے تصویری شناخت کے حامل بیج کا تقاضا کیا جا سکتا ہے۔


    کیمرہ کی نگرانی اور رسائی کا نظم ہمارے مقامات، ملازمین اور اثاثہ جات کی سیکیورٹی اور تحفظ کی وجوہات کے سبب استعمال کیا جاتا ہے۔ مزید معلومات IBM مقام پر دستیاب ہو سکتی ہیں۔


    بھرتی کا عمل اور سابقہ ملازمین

    ہم اپنی تنظیم کے لیے نئے باصلاحیت افراد کی مسلسل تلاش میں ہیں، اور ہم کئی ذرائع سے ملازمتی درخواست دہندگان یا ممکنہ امیدواروں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرتے ہیں۔ درخواست دہندگان مزید معلومات کے لیے Talent Acquisition Privacy Notice سے رجوع کر سکتے ہیں۔ جب کوئی ملازم IBM کی ملازمت چھوڑتا ہے تو، ہم کسی بھی بقیہ کاروباری ، معاہدے، ملازمت، قانونی اور مالی مقاصد، بشمول پنشن کے انتظام جس حد تک کہ IBM کی جانب سے ان کا نظم کیا جاتا ہے، کے لئے ان سے متعلق معلومات پر کارروائی کرتے رہتے ہیں۔

    بھرتی کے سلسلے میں، ہم بھرتی کی ثالثی کی مدد سے ممکنہ امیدواروں کی تلاش کر سکتے ہیں اور کسی مخصوص کام کے لیے ممکنہ امیدواروں کی شناخت کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عوامی طور پر دستیاب معلومات کا استعمال کر سکتے ہیں۔


    جب ایک ملازم IBM کی ملازمت چھوڑ کر جاتا ہے، تو ہم IBM پر ان کی ملازمت سے متعلق سابقہ ملازم کی بنیادی معلومات برقرار رکھتے ہیں۔


    ایک ملازم کے ریٹائر ہونے کے بعد، ہم سابقہ ملازم کی پنشن کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے سابقہ ملازم کے بارے میں معلومات کو پروسیس کرتے ہیں۔ پنشن کی معلومات کی پروسیسنگ کی جانکاری، یا دیگر ریٹائرمنٹ پروگراموں سے متعلق معلومات، پنشن کے لئے ذمہ دار مقامی تنظیم سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ کچھ ممالک میں یہ ایک خودمختار تنظیم ہو سکتی ہے۔ بعض صورتوں میں، سابقہ ملازمین IBM کے زیر اہتمام اقدامات یا پروگراموں، مثلاً رضاکارانہ اور سماجی ذمہ داری کے پروگراموں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اس طرح کی شرکت رضاکارانہ ہے، اور مزید معلومات ان اقدامات کے لئے متعلقہ ویب سائٹس یا معلوماتی صفحات پر فراہم کی گئی ہیں۔


    ہماری کاروباری کارروائیوں کا انعقاد

    ہم اپنی کاروباری کارروائیاں، سسٹمز، اور عمل کو بہتر بنانے کے لیے معلومات اکٹھی کرتے اور ان کا استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، معلومات کا استعمال ہماری کارروائیوں کو انجام دینے، برقرار رکھنے، آڈٹ کرنے اور ان کو بہتر بنانے، اپنے اثاثہ جات اور ملازمین کی حفاظت، مصنوعات کی بہتری اور اپنے حقوق کا دفاع کرنے کے لئے کیا جا سکتا ہے۔

    ہم اپنی کاروباری کارروائیوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرتے ہیں تاکہ تنظیم اور کاروبار کے بارے میں باخبر فیصلے کرسکیں، اور کارکردگی، آڈٹ اور رجحانات کے بارے میں رپورٹ تیار کر سکیں۔ مثال کے طور پر، ہم ان معلومات کو اپنی کارروائیوں کی لاگتوں اور معیار کا تجزیہ کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ جہاں ممکن ہو، یہ مجموعی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے کیا جاتا ہے، تاہم ذاتی معلومات استعمال کر سکتے ہیں۔


    ہم اپنے کاروباری سسٹمز سے معلومات اکٹھی کرتے اور استعمال کرتے ہیں، جن میں درج ذیل مقاصد کے لیے ذاتی معلومات شامل ہو سکتی ہیں:


    • اپنے حقوق کا تحفظ یا ان پر عمل درآمد کرنا، بشمول دھوکہ دہی یا دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کا پتہ لگانا (مثال کے طور پر، ادائیگی کے نظاموں میں معلومات کا استعمال کر کے)
    • تنازعات کا سنبھالنا اور انہیں حل کرنا
    • شکایات کا جواب دینا اور قانونی کارروائیوں میں IBM کا دفاع کرنا
    • اور ان ممالک میں جہاں ہم کاروبار کرتے ہیں قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل

    ہم اپنی کاروباری عمل ، ویب سائٹس، کلاؤڈ اور آن لائن خدمات، مصنوعات یا ٹیکنالوجیز کے استعمال سے معلومات اکٹھی کرتے ہیں۔ ان معلومات میں ذاتی معلومات شامل ہو سکتی ہیں اور انہیں مصنوعات اور عمل کی بہتری کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، ہم ان معلومات کو کارکردگی میں اضافہ کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ اخراجات کو کم کرنے، یا خودکار عمل اور ٹولز تیار کر کے خدمات کو بہتر بنانے یا ان ٹیکنالوجیز کو تیار یا بہتر بنا سکتے ہیں جن پر یہ مبنی ہیں۔


    کوکیز اور مماثل ٹیکنالوجیز

    جب آپ ہماری ویب سائٹس، کلاؤڈ اور آن لائن خدمات، سافٹ ویئر پراڈکٹس کو وزٹ کرتے ہیں، یا کچھ مخصوص فریق ثالث ویب سائٹس پر ہمارا مواد دیکھتے ہیں، تو ہم مختلف آن لائن ٹریکنگ ٹیکنالوجیز جیسا کہ کوکیز، ویب بیکنز، لوکل اسٹوریج، یا HTML5 کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے کنکشن اور آپ کی سرگرمی کے بارے میں معلومات اکٹھی کرتے ہیں۔ ان ٹیکنالوجیز کے ساتھ جمع کی گئیں معلومات ویب سائٹ یا سروس کو چلانے، کارکردگی کو بہتر بنانے، یہ سمجھنے میں ہماری مدد کرنے کے لیے کہ ہماری آن لائن خدمات کس طرح استعمال کی جاتی ہیں، ہمارے صارفین کے مفادات کا تعین کرنے یا رسائی کے اس تسلسل کو فعال کرنے کے لیے ضروری ہو سکتی ہیں جو بار بار فارم جمع کروانے کو ختم کرتی ہے۔ ہم IBM اور دیگر سائٹس پر ایسی ٹیکنالوجیز فراہم کرنے اور ان کے استعمال میں مدد کے لیے تشہیری شراکت داروں کو بروئے کار لاتے ہیں۔

    کوکی ڈیٹا کا ایسا جزو ہے جو کہ ویب سائٹ آپ کے براؤزر پر بھیج سکتا ہے، جو آپ کے کمپیوٹر میں اسٹور ہو سکتا ہے اور آپ کے کمپیوٹر کی شناخت کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔ ویب بیکن، بشمول پکسلز اور ٹیگز، ایسی ٹیکنالوجیز ہیں جو کسی صارف کو IBM ویب پیج پر جانے یا اگر کسی ویب پیج کو کسی دوسری ویب سائٹ پر کاپی کیا گیا ہو تو اس کا سراغ لگانے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔ مقامی طور پر اشتراک کردہ آبجیکٹس ملاحظہ کردہ ویب پیج پر دکھائے جانے والے مواد کی معلومات اور ترجیحات کو اسٹور کر سکتے ہیں۔ ان تمام ٹیکنالوجیز کا استعمال ہماری ویب سائٹس میں مربوط خصوصیات فراہم کرنے یا آپ کی دلچسپیوں پر مبنی دیگر ویب سائٹس پر (آپ کی کوکیز کی ترجیحات کے تابع) ہدف کردہ IBM کی تشہیر کو ظاہر کرنے کے لئے کیا جا سکتا ہے۔ ویب بیکنز کو ای میل پیغامات یا نیوز لیٹرز کے ساتھ آپ کے تعامل کو ٹریک کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ یہ طے کرنا کہ آیا پیغامات کھولے گئے ہیں یا لنکس منتخب کیے گئے ہیں۔


    سیشن کوکیز کا استعمال آپ کے پیج سے پیج تک کی پیشرفت کو ٹریک کرنے کے لئے کیا جا سکتا ہے تاکہ آپ سے ایسی معلومات طلب نہ کی جائیں جو آپ نے پہلے ہی موجودہ سیشن کے دوران فراہم کی ہیں، یا ایسی معلومات جو کسی ٹرانزیکشن کو مکمل کرنے کے لیے درکار ہیں۔ جب ویب براؤزر بند کیا جاتا ہے تو سیشن کوکیز ہٹا دی جاتی ہیں۔


    IBM کی طرف سے جاری کردہ مستقل کوکیز کی معیاد ہر 14 ماہ بعد ختم ہو جاتی ہے۔ IBM اپنی ویب سائٹس پر وینڈرز کی جانب سے جاری کردہ کوکیز کی اجازت دیتا ہے۔ وینڈرز کی جانب سے جاری کردہ کوکیز کے لیے، کوکی کو برقرار رکھنے کی مستقل مدت وینڈر کی رازداری پالیسی کے تحت آتی ہے۔


    آپ IBM کوکی مینیجر کا استعمال ہماری استعمال کردہ آن لائن ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے اور ہماری ویب سائٹس پر آپ کے بارے میں جمع کردہ معلومات کے بارے میں اپنی ترجیحات کا جائزہ لینے یا ترتیب دینے کے لئے کر سکتے ہیں۔ IBM کوکی مینیجر یا تو ویب پیج پر پہلی دفعہ جانے کی صورت میں نوٹیفکیشن ونڈو کے طور پر پیش کیا جاتا ہے یا ویب سائٹ فوٹر میں کوکی ترجیحات کو منتخب کر کے کھولا جاتا ہے۔ IBM کوکی مینیجر ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کی تمام اقسام (مثال کے طور پر، ای میل پکسلز) کو حل نہیں کرتا۔ موبائل ایپس استعمال کرنے کے دوران، اپنے موبائل کی ڈیوائس پر ترتیبات کا نظم کرنے کے اختیارات کا استعمال کریں۔


    IBM کوکیز کو بلاک کرنے، غیر فعال کرنے یا مسترد کرنے سے خدمات، مثلا شاپنگ کارٹ کے حوالے سے مناسب طریقے سے کام نہیں کر سکتی ہیں، یا ویب سائٹس یا IBM کلاؤڈ خدمات کے استعمال کو بلاک کر سکتی ہیں جن کے لئے آپ کو سائن ان کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کوکیز غیر فعال کرنے سے دیگر آن لائن ٹریکنگ ٹیکنالوجیز غیر فعال نہیں ہوتیں، تاہم یہ دیگر ٹیکنالوجیز کو کوکیز میں اسٹور کردہ معلومات تک رسائی دینے سے روکتی ہیں۔


    ہماری ویب سائٹس فریق ثالث سوشل میڈیا اختیارات استعمال کرنے کے امکان پیش کرتی ہیں۔ اگر آپ ان اختیارات کو استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو یہ فریق ثالث سائٹس آپ کے بارے میں معلومات کو ریکارڈ کر سکتی ہیں، جیسا کہ آپ کا IP ایڈریس، رسائی کا وقت اور ریفر کیے جانے والے ویب سائٹ URLs۔ اگر آپ ان سوشل میڈیا سائٹس پر لاگ ان ہیں، تو وہ جمع کردہ معلومات کو آپ کے پروفائل کی معلومات سے بھی منسلک کر سکتے ہیں۔ ہم ان فریق ثالث کی خدمات کے رازداری کے طریقہ کاروں کے لئے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتے اور آپ کو مزید معلومات کے لئے ان کی رازداری کی پالیسیوں کا جائزہ لینے کی ترغیب دیتے ہیں۔


    کوکیز اور براؤزر کی ترتیبات کا استعمال کر کے ان ٹیکنالوجیز کو حذف کرنے کے طریقہ کے بارے میں معلومات کے لیے، ملاحظہ کریں https://www.allaboutcookies.org۔


    اطفال

    جب تک کہ دوسری صورت میں اشارہ نہ کیا گیا ہو، ہماری ویب سائٹس، مصنوعات اور خدمات بچوں یا نابالغوں کے استعمال کے لیے نہیں ہیں جیسا کہ قانون کے ذریعہ ان کے دائرہ اختیار میں بیان کیا گیا ہے۔


    ذاتی معلومات کا اشتراک کرنا

    ہم آپ کی ذاتی معلومات کا IBM کے جائز کاروباری مقاصد کے لئے، اور صرف ضرورت کی بنیاد پر، اندرونی طور پر اور بیرونی طور پر سپلائرز، مشاورت کاروں یا کاروباری شراکت داران کے ساتھ اشتراک کر سکتے ہیں۔ اس سیکشن میں معلومات کے اشتراک کا طریقہ اور اس اشتراک کی سہولت کاری کا طریقہ بیان کیا گیا ہے۔

    ہم ذاتی معلومات کا اشتراک کیسے کرتے ہیں

    ذاتی معلومات کا اشتراک کرتے وقت، ہم اس بات کی تصدیق کے لئے کڑی جانچ اور کنٹرولز نافذ کرتے ہیں کہ قابل اطلاق قانون کے مطابق معلومات کا اشتراک کیا جا سکتا ہے۔

    اگر ہم کچھ ممالک میں فروخت، خرید، انضمام یا بصورت دیگر کاروبار کو دوبارہ ترتیب دینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو اس طرح کے تبادلے میں ممکنہ یا حقیقی کاروباری خریداروں کے ساتھ کچھ ذاتی معلومات کا انکشاف کرنا یا ایسے کاروبار فروخت کرنے والوں سے ذاتی معلومات جمع کرنا شامل ہو سکتا ہے۔

    اندرونی طور پر، ذاتی معلومات کا ہمارے ان کاروباری مقاصد: کارکردگی کو بہتر بنانے، خرچ کی بچت، اور ہماری ذیلی کمپنیوں (جیسے کہ ریڈ ہیٹ (Red Hat)) کے مابین اندرونی تعاون کو بہتر بنانے کے لیے اشتراک کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، ہم ذاتی معلومات، جیسے کہ آپ اور دیگر بیرونی فریقین کے ساتھ اپنے تعلقات کا نظم کرنے، تعمیل پروگرامز، یا سسٹمز اور نیٹ ورکس کی حفاظت کے لیے ان کا اشتراک کر سکتے ہیں۔


    ذاتی معلومات تک ہماری داخلی رسائی محدود ہے اور صرف جاننے کی ضرورت کی بنیاد پر دی جاتی ہے۔ ان معلومات کا اشتراک کمپنی کے مناسب اندرونی انتظامات، ہماری پالیسیوں اور سیکیورٹی کے معیارات کے تابع ہے۔ مزید معلومات کے لیے، قانونی جواز ملاحظہ کریں۔


    بیرونی طور پر،

    • سپلائرز کے ساتھ ہمارے کاروبار میں ہماری جانب سے ذاتی معلومات کو جمع کرنا، استعمال کرنا، تجزیہ کرنا یا دیگر قسم کی پروسیسنگ شامل ہو سکتی ہے۔
    • ہمارے کاروباری ماڈل میں مارکیٹنگ، فروخت، اور IBM مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کے لیے خودمختار کاروباری شراکت داروں کے ساتھ تعاون شامل ہے۔ جہاں مناسب ہو (مثال کے طور پر، جب کسی آرڈر کی تکمیل کے لئے ضروری ہو)، ہم منتخب کاروباری شراکت داروں کے ساتھ کاروباری رابطے کی معلومات کا اشتراک کرتے ہیں۔
    • ہم پیشہ ور مشاورت کاران بشمول، وکلاء، آڈیٹرز اور انشورنس کمپنیز کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ان کے ساتھ ذاتی معلومات کا اشتراک کر سکتے ہیں۔
    • ہم معاہدہ جاتی تعلقات کی معلومات کا دیگر کے ساتھ اشتراک کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر، ہمارے کاروباری شراکت دار، مالیاتی ادارے، شپنگ کمپنیاں، پوسٹل، یا سرکاری حکام، جیسے کہ کسٹمز حکام جو تعمیل میں شامل ہیں۔
    • ہم فریق ثالث کے ساتھ ذاتی معلومات کا اشتراک کر سکتے ہیں، جیسے کہ تشہیری ٹیکنالوجی کے شراکت داران، ڈیٹا کے تجزیاتی فراہم کنندگان اور سوشل نیٹ ورکس جو IBM کے ذریعے ان کے پلیٹ فارمز پر ہدف کردہ IBM کی تشہیری فراہمی، تجزیہ کے لیے معلومات جمع کرنے، اور ان اشتہارات کے ساتھ وابستگی کی نگرانی کرتے ہیں۔

    بعض حالات میں، ذاتی معلومات کو عدالتی کارروائیوں، عدالتی احکامات، یا قانونی کارروائیوں کے مطابق سرکاری اداروں کے سامنے افشاء کیا جا سکتا ہے۔ ہم اس صورت میں IBM یا دوسروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بھی ذاتی معلومات کا اشتراک کر سکتے ہیں جب IBM کو لگے کہ اس طرح کے حقوق متاثر ہو سکتے ہیں، مثال کے طور پر دھوکہ دہی کو روکنے کے لئے۔

    بین الاقوامی منتقلیوں کی سہولت کاری

    آپ کی ذاتی معلومات IBM کے ذیلی اداروں اور فریق ثالث کو منتقل کی جا سکتی ہیں یا ان تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ IBM ممالک کے درمیان ذاتی معلومات کی منتقلی پر قوانین کی تعمیل کرتا ہے تاکہ آپ کی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھا جا سکے، جہاں کہیں بھی ممکن ہو۔

    ہم نے مختلف حفاظتی اقدامات نافذ کیے ہیں جن میں شامل ہیں:

    • معاہدہ جاتی شقیں، جیسے کہ EU کمیشن کی جانب سے منظور شدہ اور کئی دیگر ممالک میں قبول کردہ۔
    • ڈیٹا کی رازداری کا فریم ورک برائے سرٹیفکیشن۔ جہاں قابل اطلاق ہو، مخصوص تفویض کردہ IBM خدمات (مثال کے طور پر، IBM انفراسٹرکچر بطور خدمت، پلیٹ فارم بطور خدمت، سافٹ ویئر بطور خدمت، اور دیگر ہوسٹ کردہ پیشکشوں کو منتخب کریں) ڈیٹا کی رازداری کے فریم ورک کے ساتھ تعمیل میں تصدیق شدہ ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، IBM ڈیٹا کی رازداری کی فریم ورک پالیسی برائے تصدیق یافتہ IBM کلاؤڈ خدمات ملاحظہ کریں۔
    • واجب التعمیل کارپوریٹ ضوابط برائے کنٹرولرز ( IBM BCR-C)۔ ہمارے پاس یورپی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹیز اور UK انفارمیشن کمشنرز آفس سے منظور شدہ BCR-C ہے۔ مزید معلومات کے لیے، IBM واجب التعمیل کارپوریٹ ضوابط برائے کنٹرولر ملاحظہ کریں۔
    • IBM کے رازداری کے طریقے، جو اس رازداری کے بیان میں بتائے گئے ہیں، گلوبل کراس بارڈر پرائیویسی رولز (CBPR) پروگرام کے تقاضوں کے مطابق ہیں۔ گلوبل کراس بارڈر پرائیویسی رولز (CBPR) سسٹم ذاتی معلومات کا تحفظ فراہم کرتا ہے اور حصہ لینے والے دائرہ ہائے اختیار کے مابین بھروسہ مند اور محفوظ بین الاقوامی ڈیٹا کے بہاؤ کی معاونت کرتا ہے، جیسا کہ یہ ibm.com کے ذریعے جمع کردہ آن لائن معلومات سے متعلق ہے۔
    • IBM کے رازداری کے طریقہ ہائے کار، جو اس رازداری کے بیان میں بیان کیے گئے ہیں، APEC کراس بارڈر پرائیویسی رولز فریم ورک کی تعمیل کرتے ہیں۔ APEC کراس بارڈر پرائیویسی رولز (APEC Cross Border Privacy Rules, CBPR) سسٹم اُن ذاتی معلومات کا تحفظ فراہم کرتا ہے جو شریک APEC معیشتوں کے درمیان منتقل ہوتی ہیں کیونکہ یہ ibm.com کے ذریعے جمع کی گئی آن لائن معلومات سے متعلق ہیں۔




    کنٹرولر اور نمائندہ کی معلومات

    دنیا بھر میں اپنی ذیلی کمپنیوں کے ذریعے کاروبار کرتا ہے۔ کچھ ممالک میں رازداری کے قوانین ایک کنٹرولر کو قانونی ادارہ (یا فطری فرد) مانتے ہیں جو ان مقاصد کی وضاحت کرتا ہے جن کے لیے ذاتی معلومات کی کارروائی ہوتی ہے اور یہ کہ ان معلومات پر کارروائی کیسے کی جاتی ہے۔ وہ تمام فریق جو کنٹرولر کی جانب سے کارروائیوں میں شامل ہیں، انہیں پروسیسرز کے طور پر نامزد کیا جا سکتا ہے۔ عہدہ اور متعلقہ ذمہ داریاں دائرہ اختیار کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔

    جہاں یہ آپ کے ملک میں رازداری کے قوانین سے متعلق ہے، تو آپ کی ذاتی معلومات کا کنٹرولر، سوائے انٹرنیشنل بزنس مشینز کارپوریشن (IBM کارپوریشن) آپ کے ملک یا خطے میں IBM کا مرکزی ذیلی ادارہ ہے۔ یا کوئی اور IBM ذیلی ادارہ آپ کے ساتھ مخصوص تعامل کے لیے خود کو کنٹرولر کے طور پر شناخت کرتا ہے۔

    IBM کارپوریشن یا ہمارے چیف پرائیویسی اور ذمہ دار ٹیکنالوجی آفیسر سے اس پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

    International Business Machines Corporation,
    1, North Castle Drive,
    Armonk,
    New York,
    United States of America

    کسی ملک یا علاقے کے مرکزی ذیلی ادارے کے رابطے کی تفصیلات یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

    جہاں IBM کارپوریشن یا اس کے زیر کنٹرول ذیلی ادارے کو قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، وہاں درج ذیل نمائندے مقرر کیے گئے ہیں۔

    IBM International Group B.V.,
    Johan Huizingalaan 765,
    1066 VH Amsterdam,
    The Netherlands

    IBM United Kingdom Limited,
    PO Box 41, North Harbour,
    Portsmouth,
    Hampshire, PO6 3AU,
    United Kingdom


    معلومات کی حفاظت اور برقراری

    آپ کی ذاتی معلومات کو غیر مجاز رسائی، استعمال اور انکشاف سے بچانے کے لیے، ہم مناسب مادی، انتظامی اور تکنیکی حفاظتی اقدامات نافذ کرتے ہیں۔ ان حفاظتی اقدامات میں ٹرانزٹ کے دوران ذاتی معلومات کو نجی رکھنے کے لیے کردار پر مبنی رسائی کے کنٹرول اور خفیہ کاری شامل ہے۔ ہم اپنے کاروباری شراکت داروں، سپلائرز اور فریق ثالث سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ معلومات کو غیر مجاز رسائی، استعمال اور انکشاف سے بچانے کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات، جیسے کہ معاہدے کی شرائط اور رسائی کی پابندیاں نافذ کریں۔

    IBM مصنوعی ذہانت کے ماڈلز اور سسٹمز بشمول بڑے لینگوئج ماڈل (اکثر LLMs کہلاتے ہیں) بناتا ہے۔ IBM ایسے AI ماڈلز اور سسٹمز کو، بشمول چیٹ بوٹس کے ذریعے IBM .com کی خصوصیات پر یا اس میں سرایت شدہ حیثیت میں استعمال کر سکتا ہے۔ IBM ایسے AI ماڈلز اور سسٹمز کو الگ الگ شرائط کے تحت بھی بنا سکتا ہے۔

    IBM کے AI ماڈلز اور سسٹمز عوامی طور پر دستیاب ذرائع سے حاصل شدہ ڈیٹا پر ڈیزائن شدہ، تربیت یافتہ، تصدیق شدہ اور ٹیسٹ شدہ ہوتے ہیں جو اتفاق سے ذاتی معلومات پر مشتمل ہو سکتے ہیں۔ ہم نے متعلقہ اثرات کو کم کرنے اور قابل اعتماد AI کی ذمہ دارانہ تخلیق اور تعیناتی کو قبلِ عمل بنانے میں مدد کے لیے حفاظتی اقدامات، عمل، اور ٹولز نافذ کیے ہیں۔

    ہم صرف اس وقت تک ذاتی معلومات کو برقرار رکھتے ہیں جب تک کہ ان مقاصد کو پورا کرنے کے لیے جن کے لیے ان پر کارروائی کی جاتی ہے، یا قانونی اور انضباطی برقراری کے تقاضوں کی تعمیل کرنے کے لیے ضروری ہو۔ قانونی اور انضباطی برقراری کے تقاضوں میں درج ذیل کے لیے معلومات کو برقرار رکھنا شامل ہو سکتا ہے:

    • آڈٹ اور اکاؤنٹنگ کے مقاصد،
    • برقراری کی قانونی شرائط،
    • تنازعات سے نمٹنا،
    • اور جن ممالک میں ہم کاروبار کرتے ہیں وہاں قانونی دعویٰ جات دائر کرنا، ان کی مشق یا ان کا دفاع۔

    ہم انتظامی مقاصد، قانونی اور اںضباطی برقراری کے تقاضوں، IBM حقوق کا دفاع کرنے، اور آپ کے ساتھ IBM کے تعلقات کو منظم کرنے کے لیے کسی بھی معاہدے سے متعلق معلومات کو اپنے پاس رکھتے ہیں۔ ایک ضمنی رازداری کے نوٹس میں فراہم کردہ معلومات برقراری کی قابل اطلاق شرائط پر مزید تفصیلی معلومات فراہم کر سکتی ہیں۔

    جب ذاتی معلومات کی مزید ضرورت نہیں رہتی، تو ہمارے پاس اسے محفوظ طریقے سے حذف کرنے کے لیے طریقہ کار موجود ہیں، مثال کے طور پر الیکٹرانک فائلز کو مٹا کر اور مادی ریکارڈز کو پُرزہ پُرزہ کر کے اسے ضائع کر دینا۔


    آپ کے حقوق

    جب آپ کی ذاتی معلومات کو منظم کرنے کی بات آتی ہے تو آپ کو کچھ حقوق حاصل ہو سکتے ہیں۔

    ہمسے رابطہ کریں نامی فارم کو استعمال کیا جا سکتا ہے برائے:

    • اس رازداری کے بیان اور رازداری کے طریقوں سے متعلق سوالات پوچھنے کے لیے۔ آپ کا پیغام IBM کی ڈیٹا کی رازداری ٹیم کے موزوں رکن کو بھیجا جاتا ہے، بشمول ذمہ دار ڈیٹا پروٹیکشن آفیسرز۔
    • اگر آپ اس بات سے مطمئن نہیں ہیں کہ IBM آپ کی ذاتی معلومات پر کارروائی کیسے کر رہی ہے تو IBM کے پاس شکایت جمع کروانے کے لیے۔


    اس ڈیٹا کے حقوق کی درخواست جمع کروانے کے فارم کو استعمال کیا جا سکتا ہے برائے:

    • آپ سے متعلق ہمارے پاس موجود ذاتی معلومات تک رسائی کی درخواست کرنے کے لیے، یا اسے اپ ڈیٹ یا درست کرنے کے لیے۔ قابل اطلاق قانون کی بنیاد پر، آپ کو اپنی ذاتی معلومات سے متعلق اضافی حقوق حاصل ہو سکتے ہیں۔
    • اپنی ذاتی معلومات کو قابل استعمال فارمیٹ میں حاصل کرنے اور اسے دوسرے فریق کو منتقل کرنے کے لیے درخواست کرنے کا حق (جسے ڈیٹا پورٹیبلٹی کا حق بھی کہا جاتا ہے)؛
    • آپ کے بارے میں ہمارے پاس موجود ذاتی معلومات کو حذف کرنے کی درخواست کرنے کے لیے؛
    • مخصوص ذاتی معلومات کی پروسیسنگ کی اقسام سے دستبردار ہونے کا حق، جیسے کہ ہدف کردہ تشہیر

    جب آپ ڈیٹا کے حقوق (Data Rights, DR) کی درخواست جمع کرواتے ہیں، تو آپ ہمیں ذاتی معلومات فراہم کرتے ہیں، بشمول آپ کا نام اور رابطے کی تفصیلات، جنہیں ہم آپ کی درخواست کا جواب دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ بعض حالات میں، آپ کی شناخت کی توثیق کرنے اور ہماری جانب سے ذاتی معلومات کو درست فرد کے سامنے ظاہر کرنے کو یقینی بنانے کی خاطر ہم آپ کی تصویری ID کی ایک کاپی کی بھی درخواست کر سکتے ہیں، جسے آپ کی شناخت کی تصدیق کے فوراً بعد حذف کر دیا جاتا ہے۔


    آپ کی DR کی درخواست پر، آپ کی ذاتی معلومات پر کارروائی کی جاتی ہے تاکہ IBM کی قانونی ذمہ داریوں اور DRs سے متعلق وعدوں کے مطابق آپ کی DR درخواست کو پورا کیا جا سکے۔


    ویب فارم کو استعمال کرکے جمع کروا چکے ہیں۔ اس سے متعلق آپ کی کسی بھی درخواست کو حل کرنے کے لیے، اور IBM کی تعمیل اور ریکارڈنگ کے مقاصد کے لیے، آپ کی DR درخواست سے متعلقہ ڈیٹا کو IBM کے ساتھ آپ کی آخری DR سے متعلقہ مواصلت کی تاریخ سے کم از کم تین سال کے لیے برقرار رکھا جاتا ہے۔


    اس بارے میں مزید معلومات کے لیے کہ ہم آپ کے ڈیٹا پر کیسے کارروائی کرتے ہیں، دیکھیں ذاتی معلومات جو ہم اکٹھی اور استعمال کرتے ہیں۔

    آپ کے حقوق قابل اطلاق قوانین کے نتیجے میں حدود اور مستثنیات کے تابع ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ایسے حالات ہو سکتے ہیں جہاں ہم کچھ ایسی معلومات کا اشتراک نہیں کر سکتے جو آپ کو مطلوب ہیں کیونکہ ان کے انکشاف کا مطلب دوسروں کے بارے میں معلومات کو ظاہر کرنا ہے۔

    آپ کو مجاز نگران اتھارٹی کے پاس شکایت دائر کروانے کا حق بھی حاصل ہو سکتا ہے۔ حسبِ اطلاق اضافی حقوق، اور مجاز نگران اتھارٹی کو شکایت کرنے کے حق کے بارے میں معلومات یہاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

    اگر آپ کو رازداری یا ڈیٹا کے استعمال سے متعلق کوئی غیر تصفیہ شدہ خدشہ ہے جسے ہم نے تسلی بخش طریقے سے حل نہیں کیا ہے، تو براہ کرم امریکہ میں واقع ہمارے فریق ثالث کے تنازعات کے حل کے فراہم کار سے یہاں (مفت) رابطہ کریں۔

    اپنی مارکیٹنگ مواصلات کی ترجیحات سیٹ کرنے یا اپ ڈیٹ کرنے کے لیے، آپ ایک عدم انتخاب کی درخواستجمع کروا سکتے ہیں، یا مارکیٹنگ کی ہر ای میل کے آخر میں ان سبسکرائب کو منتخب کر سکتے ہیں۔


    قانونی جواز

    کچھ دائرہ اختیار میں، ذاتی معلومات کی قانونی دیکھ بھال ایک جواز سے مشروط ہوتی ہے، جسے بعض اوقات قانونی جواز بھی کہا جاتا ہے۔ آپ کی ذاتی معلومات کو قانونی طور پر منظم کرنے کے لئے ہم جس قانونی جواز پر انحصار کرتے ہیں وہ مقصد اور قابل اطلاق قانون کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔

    مختلف قانونی جواز جو ہم استعمال کر سکتے ہیں، وہ ہیں:

    ہم اس قانونی جواز پر انحصار کرتے ہیں جب ہمیں کچھ ذاتی معلومات پر کارروائی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جیسے کہ آپ کے رابطے کی تفصیلات، ادائیگی کی تفصیلات، اور ترسیل کی تفصیلات، اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے یا آپ کے ساتھ معاہدہ جاتی تعلق کا نظم کرنے کے لیے۔


    مثالیں:

    • اگر آپ کوئی پروڈکٹ یا خدمت خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو ہمیں آپ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے آپ کی کاروباری رابطے کی معلومات درکار ہوتی ہیں یا آپ کو آن لائن خریدی گئی مصنوعات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے (دیکھیں آپ کی پروفائل ) ایک IBMid بنانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
    • رابطے کے دوران، آپ کو سپورٹ سروسز موصول کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، جس کے لیے ہمیں آپ کے رابطے کی معلومات جمع کرنے کی ضرورت ہو گی۔
    • ہمیں ملازمت کے درخواست دہندگان پر غور کرنے یا ریٹائر ہونے والوں کے پنشن کے حقوق کا انتظام کرنے کے لیے ذاتی معلومات کی ضرورت ہوتی ہے (دیکھیں بھرتی کا عمل اور سابق ملازمین

    جائز مفادات کا تعلق کاروبار کو چلانے اور منظم کرنے کے قابل ہونے سے ہے، جس میں ہماری پیشکشوں کی مارکیٹنگ، ہمارے قانونی مفادات کا تحفظ، ہمارے IT ماحول کو محفوظ بنانا، یا کلائنٹ کے تقاضوں کو پورا کرنا شامل ہے۔
    مثالیں:


    • ہم آپ کے ہماری ویب سائٹس استعمال کرنے، اور تعامل کے دوران ان کو حاصل کرتے ہیں تاکہ ان کو بہتر بنایا جائے۔
    • ہم اپنی خدمات تک رسائی کی اجازت کا انتظام کرنے کے لیے آپ کی IBMid پر کارروائی کرتے ہیں (دیکھیں آپ کا اکاؤنٹ
    • جہاں ہمارے پاس اس تنظیم کے ساتھ معاہدہ جاتی تعلق ہو جس کے لیے آپ کام کر رہے ہیں، تو ہم اس معاہدے کو منظم کرنے کے لیے استعمال ہونے والی آپ کی ذاتی معلومات پر کارروائی کرنے کے لیے جائز مفاد رکھتے ہیں۔
    • ہم دیگر کاروباری متعلقہ معلومات کے ساتھ آپ کے کاروباری رابطے کی معلومات پر کارروائی کرتے ہیں (دیکھیں آپ کا اکاؤںٹ) تاکہ آپ کے ساتھ اپنے تعاملات کو بہتر بنا سکیں اور اپنی مصنوعات اور خدمات کو فروغ دے سکیں۔ ہم ایک ایسی IBM ایونٹ کی تفصیلات کے ساتھ آپ کے رابطے کی معلومات پر کارروائی کر سکتے ہیں جس میں آپ نے مارکیٹنگ اور کاروباری سمجھ بوجھ تشکیل دینے کے لیے شرکت کی تھی۔
    • موزوں باصلاحیت افراد کی فراہمی کی خاطر ہم درخواست دہندگان کی ذاتی معلومات پر اپنی جائز دلچسپی کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہیں (بھرتی کا عمل اور سابق ملازمین دیکھیں)۔
    • ہمیں اپنی عمومی کاروباری کارروائیاں فعال رکھنی ہوتی ہیں۔ اس مقصد کے لیے ہم، مثال کے طور ہر، اپنے IT سسٹمز اور نیٹ ورکس کی لاگ ان معلومات پر کارروائی، یا سیکیورٹی اور تحفظ کے مقاصد کے لیے IBM مقامات کی CCTV فوٹیج حاصل کر سکتے ہیں۔

    ہم ذاتی معلومات پر کارروائی بھی کر سکتے ہیں جہاں عدالتی، انتظامی، یا ثالثی کارروائیوں میں اپنے حقوق کا دفاع کرنا ضروری ہو۔ یہ ان ممالک میں بھی جائز مفاد کے قانونی جواز کے تحت آتا ہے جہاں وہ علیحدہ قانونی بنیاد پر نہیں ہیں۔


    ہم کریڈٹ کے تحفظ کے لیے ذاتی معلومات پر کارروائی کرتے ہیں، جو برازیل کے قانون (LGPD) کے تحت ایک مخصوص قانونی جواز ہے تاہم دوسرے ممالک میں جائز مفاد کی قانونی بنیاد کے تحت بھی احاطہ کردہ ہے۔


    عمل کاری آپ کی رضامندی پر مبنی ہے جہاں ہم اس کی درخواست کرتے ہیں۔
    مثال:


    جہاں ہمیں اپنی قانونی ذمہ داری کی بنیاد پر کچھ ذاتی معلومات پر کارروائی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثال:


    • ہم کچھ ٹرانزیکشنز کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ID کا تقاضا کر سکتے ہیں، جیسے کہ مالیاتی ٹرانزیکشن (دیکھیں معاہدہ جاتی تعلق

    رازداری کے بیان کی تازہ ترین معلومات

    اگر اس رازداری کے بیان کے مواد میں کوئی تبدیلی کی جاتی ہے تو، مؤثر تاریخ پر نظرثانی کی جاتی ہے، اور 30 دنوں کے لیے تازہ ترین رازداری کے بیان پر ایک نوٹس پوسٹ کیا جاتا ہے۔ نظرثانی کے مؤثر ہونے کے بعد ہماری ویب سائٹس اور خدمات کا استعمال جاری رکھنے سے، یہ سمجھا جاتا ہے کہ صارفین نے تبدیلیوں کو پڑھ اور سمجھ لیا ہے۔

    رازداری کے بیان کے گزشتہ ورژنز یہاں دستیاب ہیں۔

    اس ریلیز میں اپ ڈیٹ کردہ سیکشنز:

    1. 1. مارکیٹنگ
    2. 2. کوکیز اور مماثل ٹیکنالوجیز
    3. 3. آپ کے حقوق

    ہم نے IBM رازداری کے بیان کا اس زبان میں درست ترجمہ کرنے کے لیے اپنی بہترین کوشش کی ہے۔ ترجمے کے حوالے سے کسی بھی قسم کے خدشات کو رپورٹ کرنے کے لیے، اس صفحے کے ہیڈر میں موجود ہم سے رابطہ کریں کو منتخب کریں۔